Monday January 20, 2025

رواں ماہ تین بار موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ . مگر پاکستان کے کن شہروں میں ؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اور ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی

لاہور(ویب ڈیسک)ماہ دسمبر اور جنوری کے دوران گزشتہ سالوں کی نسپت معمول سے دوگنا زیادہ بارشیں ہوئیں۔ رواں ماہ کے دوران بارشوں کے مزید دو سے تین سلسلے متوقع ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دسمبر اور جنوری کے مہینوں کو کم بارشوں والے مہینے سمجھے جاتے ہیں لیکن اس دفعہ صورتحال حال قدر سے مکمل طور پر مختلف رہی اور دونوں مہینوں کے دوران گزشتہ سالوں کی نسبت دوگنا زیادہ بارشیںرکارڈ کی گئیں ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر اجمل شاد کے مطابق دسمبر اور جنوری کے دوران بارشوں کے زیادہ سلسلے مغربی ہواوں کے باعث وجود میں آئے ہیں جبکہ یہی سلسلہ ماہ رواں کے دوران بھی جاری رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دسمبر اور جنوری کے مہینوں کی نسبت فروری میں زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

FOLLOW US