Monday November 25, 2024

کشمیریوں کی کپتان سے لازوال محبت.حُریت کے کون کونسے رہنماء اچانک وزیر اعظم سے ملنے پہنچ گئے ؟ پورا کشمیر ’ عمران خان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اُٹھا

مظفر آباد( ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان سے سید عبداللہ گیلانی اور سید فیض نقشبندی کی قیادت میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات،وفد میں عبدالمجید ملک، سید اعجاز رحمانی، شیخ محمد یعقوب ، عبدالمجید میر ، شیخ عبدالمتین اور جاوید اقبال بٹ شامل تھے ، اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ

محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور، کشمیر کمیٹی کے چیرمین سید فخر امام، وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر اور اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز آسمبلی بھی ملاقات میں موجود تھے۔حریت کانفرنس کے وفد نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، بھارت سرکار کی جانب سے جابرانہ و یکطرفہ اقدام ، غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی ناکہ بندی، بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی صورتحال کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے حکومت پاکستان اور بطور خاص وزیرِ اعظم عمران خان کی ذاتی کاوشوں کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔وفد نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کو تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر حریت وفد کا کہنا تھا کہ جس موثر انداز میں وزیرِ اعظم پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے ہیں پوری کشمیری قوم وزیرِ اعظم کی مشکور ہے،وفد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام وزیر اعظم عمران کی ذات سے خصوصی محبت رکھتے ہیں اور ان کے نام کے نعرے لگاتے ہیں۔ کشمیری جب شہید ہوتا ہے تو پاکستان کے پرچم میں دفن ہونا چاہتا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے حریت وفد سے ملاقات میں کہا کہ نو لاکھ قابض افواج اور ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبا یا نہیں جا سکتا،آر ایس ایس کے فلسفے پر عمل پیرا بھارتی سرکارکا فاشسٹ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،ہر سطح اور ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا،ظلم و ستم سے متاثرہ مظلوم بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی آوازیں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں،کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

FOLLOW US