کراچی (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کو زبردست دھچکا، تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا، کراچی سے تعلق رکھنے اور حلقہ این اے 239 سے منتخب ہونے والے اکرام چیمہ نے پارٹی پالیسیوں اور کراچی قیادت سے تنگ آ کر استعفیٰ دیا۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کی جانب سے
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 239 سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما اکرام چیمہ گزشتہ کافی عرصے سے پارٹی پالیسیوں اور کراچی کی قیادت سے نالاں تھے۔ اکرام چیمہ نبے کچھ عرصہ قبل بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس گروپ میں بھی شامل تھے جس نے اجتماعی استعفے دینے کی دھمکی دی تھی۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی اکرام چیمہ نے باقاعدہ استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی بھجوا دیا ہے۔
دوسری جانب جیو نیوز سے ہی گفتگو کرتے ہوئے اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی میں پارٹی کے پالیسیوں کی وجہ سے اپنی پارٹی سے ناراض ہوں، میرے استعفے سے متعلق بے بنیاد اور ،من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں، مجھے پارٹی قیادت پر پور یقین ہے میں تحریک انصاف سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔