Monday November 25, 2024

پلیز! مجھے کرپٹ لوگوں سے مفاہمت کا نہ کہیں،وزیراعظم

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی میرے گھر میں چوری کرتا ہے یا میرے گھر کو مقروض کردیتا تو کیا میں اس سے دوستی کرلوں؟ کبھی بھی مجھے کرپٹ لوگوں سے مفاہمت کرنے کا نہ کہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جمہوریت پسند ہوں، تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ جمہوریت کی کتنی بھی بری حالت میں ہو، بہتر نظام ہے۔انہوں نے کہا کہ مغرب ہم سے آگے اس لیے ہے کیونکہ وہاں جمہوریت پہلے آئی، جتنی جمہوریت بڑھے گی اتنی خوشحالی آئے گی اور جہاں بادشاہت تھی وہ معاشرے پیچھے رہ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جتنی بہتر جمہوریت ہوگی اتنی غربت کم ہوگی، دنیا کے خوشحال ملک اس لیئے خوشحال نہیں کے ان کے پاس وسائل ہیں یا غریب ملک اس لیئے غریب نہیں

کے ان کے پاس وسائل نہیں۔ تمام خوشحال ممالک کرپشن سے پاک ہیں۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ میں پاکستان میں قومی ہم آہنگی اور مفاہمت کی بات سے متفق ہوں، میری ذاتی کسی سے لڑائی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی میرے گھر میں چوری کرتا ہے یا میرے گھر کو مقروض کردیتا تو کیا میں اس سے دوستی کرلوں؟عمران خان نے دوٹوک الفاظوں میں کہا کہ کبھی بھی مجھے کرپٹ لوگوں سے مفاہمت کرنے کا نہ کہیں۔ آج جس ادارے کو دیکھیں تو اس کے پیچھے کرپشن ہے۔ یہ ذاتی لڑائی نہیں میرے ملک کی لڑائی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا تقریر کے دوران شعر پڑھا کہ‘‘مفاہمت نہ سکھا جبرنارواسے مجھے، میں سربکف ہوں لڑا دے کسی بلا سے مجھے’’خیال رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے خطاب میں ملک میں مفاہمتی عمل شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔

FOLLOW US