کوالالپمور ( ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اس وقت ملائیشیا کے دورے پر موجود ہیں، انہوں ملائیشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی، وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا کے حسین رہنماؤں میں ہوتا ہے لیکن عمران خان پر کام کا دباؤ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ وہ انکے مطابق حسین نہیں رہے، اور انہوں نے اس بات کا شکوہ غیر ملکی صحافیوں سے بھی کر ڈالا۔مہاتیر محمد کے سات ھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صحافی سوال کرتے ہوئے رُکا تو وزیر اعظم عمران خان نے اپنے چہرے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ دیکھو میں اب ہینڈسم نہیں رہا ، میرا چہرہ جھریوں سے بھرا پڑا ہے، پہلے میں حسین ہوا کرتا تھا۔
دوسری جانب ملائیشین کرانکل کے مطابق ، گزشتہ سال کوالالمپور سمٹ میں سعودی عرب کے دباؤ پر شرکت نہ کرنے پر پاکستانی وزیراعظم اپنی تمام مصروفیات کے دوران اپنے ملائیشین ہم منصب کو اپنا گرویدہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ان کے مطابق اگر اس عمر کے گروپ کے عالمی رہنماؤں کی طرف دیکھا جائے تو عمران خان کی فٹنس بہترین ہے اور ان کا شمار بہتر فٹنس والے رہنماؤں میں ہوتا ہے۔یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ کرکٹر سے سیاستدان بننے والے عمران خان کی فٹنس کا راز کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، گزشتہ دنوں ان کی فیس بک پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیو میں ان کی صبح سویرے دوڑ اور اس کے بعد جم میں ورک آؤٹ کی ویڈیو ان کی چستی کا منہ بولتا ثبوت ہے