Monday January 20, 2025

خواجہ آصف نے خود وزیراعظم بننے کیلئے خاموشی سے بہت بڑی چال چل دی

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف وزیر اعظم بننے کیلئے لابنگ کررہے ہیں، خواجہ آصف کی خواہش ہے کہ شریف فیملی لندن کی شہریت لے لیں، اور ن لیگ ان کے پاس رہ جائے،وزیراعظم کا قدبہت بڑا ہے، ان کیخلاف محلاتی سازش نہیں ہوسکتی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف وزیر اعظم بننے کے نئے نئے امیدوار ہیں،خواجہ آصف وزیر اعظم بننے کیلئے لابنگ کررہے ہیں۔

خواجہ آصف کی خواہش ہے کہ شریف فیملی لندن کی شہریت لے لیں، اور ن لیگ ان کے پاس رہ جائے۔اسمبلی میں واحد خواجہ آصف کی تقریر تھی جوسب کے درمیان تقسیم ڈال رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا قد بڑا ہے، ان کیخلاف محلاتی سازش نہیں ہوسکتی، وزیراعظم کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ آپ روز سیٹھوں کو بلا کر معیشت کا پوچھتے ہیں، پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، نوجوانوں کو بلا کران سے بھی مشاورت کریں۔
دنیا کی طرح پاکستان میں مافیا ہرجگہ بیٹھا ہوا ہے، دنیا میں کہاں ہوتا ہے کہ صنعت لگائیں اور بینک بھی ہو۔مافیا کے خلاف احتساب کیا تو معیشت متاثر ہوگی۔مافیا کے بارے سب کو معلوم بھی ہے۔واضح رہے حکومت کی اتحادی جماعتیں وعدے پورے نہ ہونے پر ناراض ہیں، ان کو تحفظات ہیں کہ ان کے وعدے فوری پورے کیے جائیں ، جس کیلئے وزیراعظم عمران خان نے کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے بھی معاملات کافی حد حل ہوگئے ہیں، ق لیگ کے مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے پہلی ملاقات اچھی رہی،وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھل کر بات چیت ہوئی ہے،عمران خان پارٹی تحفظات سے آگاہ کیا، وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ ہم پنجاب حکومت کے ساتھ ہیں، وزیراعظم کے جو بھی خدشات تھے دور کردیے ہیں،ہماری پارٹی کے کچھ سابقہ لوگ عمرا ن خان کو گمراہ کررہے تھے۔ وزیراعظم کے ساتھ کچھ ایسے لوگ ہیں جو چاہتے ہیں عمران خان ناکام ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت آٹے اور چینی کے بحران پر قابو پا لے گی۔آٹے اور چینی بحران کے حل کیلئے حکومت نے کوئی مشورہ نہیں مانگا ، ہماری پالیسی ہے ہم پی ٹی آئی کو خود مشورہ نہیں دیتے۔پی ٹی آئی ہم سے آٹے اور چینی بحران بارے مشورہ کرے گی تو حل بھی بتائیں گے۔ چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ کوشش ہے اتحاد برقرار رہے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے۔انشاء اللہ 2023ء تک حکومت کے ساتھ اتحاد قائم رہے گا۔

FOLLOW US