Sunday January 19, 2025

سلیکٹڈ کے گھر جانے کا وقت ہوگیا ہے، ریحام خان نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے گھر جانے کا وقت ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں ریحام خان نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنادیا۔ عمران خان کو ایک مرتبہ پھر سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو سلیکٹڈ کو گھر بھیج کر عوام کے منتخب نمائندوں کو واپس لانا ہوگا۔ انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کریش، مہنگائی کی شرح اپنے عروج ہے۔ حکومت نے 70 سال میں لیے گئے کل قرضے کا 40 فیصد صرف 15 ماہ میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں 14اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، ماہانہ کی بنیاد پر جنوری میں مہنگائی 14.6فیصد رہی، ایک ہفتے میں چینی فی کلو 17روپے مہنگی ہوگئی ہے۔ چینی کی قیمت 77روپے 89 پیسے سے بڑھ کر79 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔شوگرملز نے دو دن میں ایکس مل ریٹ 3 روپے فی کلو تک بڑھا دیا ہے۔ گزشتہ 2 ہفتے میں چینی ایک ہفتے میں گھی کا اڑھائی کلوڈبہ 24 روپے مہنگا ہوگیا۔ لہسن ایک ہفتے میں11روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے۔ چکن برائلرزندہ کی قیمت فی کلو5 روپے مہنگی ہوئی۔ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 225 سے بڑھ کر245 روپے ہوگئی۔ دالیں، بکرے کا گوشت، پاؤڈر ملک اور کوکنگ آئل بھی مہنگا ہوگیا۔

FOLLOW US