Sunday January 19, 2025

اتنا پیسہ کہاں سے آیا ؟دہری شہریت کے بعدایک اور پنڈورا باکس کھل گیا لندن میں فیصل واوڈاکی خفیہ جائیدادوں کے ثبوت معروف صحافی کے ہاتھ لگ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی فخر درانی نے لندن میں فیصل واوڈا کی خفیہ جائیدادیں منظر عام پر لے آئے ہ، مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فخر درانی نے کا ہے کہ آئیے آج آپ کو لندن میں قیمتی اور پوش علاقوں کی سیر کراتے ہیں ۔ ان علاقوں میں فیصل واوڈا کی کون کونسی خفیہ جائیدادیں تھیں جس کا ان کے پاس منی ٹریل نہیں ، آئیے آپ کو وہ پراپرٹیز دکھائیں ، اقاموں اور معمولی موضوعات پر پروگرام کرنے والے اس پر کب پروگرام کریں گے ؟ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان کی پراپرٹیز کے

کاغذات بھی ان کے پاس موجود ہیں ، ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے مطابق فیصل واوڈا کی جائیدادوں کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ فیصل واوڈا پر دہری شہریت رکھنے پر بھی مقدمہ چل رہا ہے ۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمے میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا تھا۔ صحافی نے لندن میں فیصل واوڈا کی خفیہ جائیدادوں کا انکشاف کیا ہے ۔

FOLLOW US