Sunday January 19, 2025

خاتون اول نے کئی پاکستانیوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کر دیا۔۔۔۔بشریٰ بی بی کے حوالے سے ناقابلِ یقین حقائق سامنے آگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گزشتہ کچھ عرصے سے کچھ عناصر کی جانب سے یہ خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے مابی تعلقات کشیدہ ہیں، اور بشریٰ بی بی عمران خان کی زندگی پر اس قدر اثر انداز ہوچکی تھیں کہ وہ سارے سیاسی فیصلے خود کرتی تھیں، لیکن اصل حقیقت نے پاکستانیوں کے دل میں خاتون اول کی عزت مزید بڑھا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے میں نے گذشتہ ہفتے منگل کے روز دوپہر ساڑھے 12 بجے ون آن ون ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں میں نے وزیراعظم عمران خان سے براہ راست ہی سوال پوچھ لیا کہ لاہور میں یہ پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنوایا ہے اور اب وہ جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ بشریٰ بی بی کی حمایت سے کر رہے ہیں جس پر عمران خان نے میری طرف دیکھا اور کہا کہ باہر لوگ جو مرضی خبریں پھیلاتے رہیں۔بشریٰ بی بی نے بہت سے پاکستانیوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے اداکارہ نور کو دین کے راستے پر ڈال دیا ہے وہ پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہیں اور خود کو پر برائی سے بچاتی ہیں۔ ایسے ہی انہوں نے کئی افراد کی زندگیاں بدل دیں۔ انہیں ایک روحانی مقام حاصل ہے ۔ میری اہلیہ بشریٰ بی بی نے مجھ جیسے گنہگار شخص کو مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں چلنے کا اور پاکستان میں شریعت حق پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔عمران خان نے کہا کہ بشریٰ نے مجھے یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ اس کا کریڈٹ بشریٰ کو ہی جاتا ہے۔ وہ ان معاملات میں نہیں پڑتیں اور نہ ہی کسی افسر کو لگانے یا ہٹانے میں اُن کا کوئی عمل دخل ہے۔ اگر کوئی اُن کے نام پر یا اُن کےکسی دوست کے نام پر ایسا ہو رہا ہے ، لوٹ مار کر رہا ہے تو اس کو انجام تک پہنچنا ہو گا۔ نہ میں نیب یا ایف آئی اے کے کام میں مداخلت کرتا ہوں اور نہ آگے کروں گا۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا ایک مقام ہے جس پر کیچر اُچھالنا انتہائی غلط بات ہے۔

FOLLOW US