Monday November 25, 2024

تنخواہیں 400 فیصد بڑھائی جائیں.مہنگائی کے پیش نظر سینیٹ میں مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد : سیینٹ کے اراکین کی تنخواہیں 400 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کر دیا گیا۔سینٹرز کو ملنے والے ٹریول الاؤنس میں اہلخانہ کوشامل کرنے کا بل بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین، ڈپٹی چئیرمین اور اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں 400 فیصد تک اضاف کا بل آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر دیا گیا ہے۔ سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے سوموار کو ہو گا جس کے ایجنڈے میں تین بل شامل ہیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی تنخواہوں ،اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اور سینٹرز کو ملنے والے ٹریول الاؤنس میں اہلخانہ کوشامل کرنے کا بل بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔بل کے متن سے شامل ہے کہ ایک سال پہلے تک ایوان بالا میں اہلخانہ کے لیے ٹریول الاؤنس کی سہولت تھی جسے ختم کیا گیا،ارکان سینیٹ کے بیوی بچوں کا سالانہ ٹریول الاؤنس بحال کیا جائے۔

سینیٹر کو سال میں ملنے والی جہاز کی ٹکٹیں ضائع ہو رہی ہیں کیونکہ اہلخانہ سرکاری خرچ پر ساتھ سفر نہیں کر سکتے۔جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں اس مقصد کے تحت بل جمع کرایا۔ سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے کہا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر اندار اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ اہم بلز ہیں ان پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔
بل میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کی تنخواہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹرز کی تنخواہیں ہائیکورٹ کے ججز کے برابر کی شق بھی بل کا حصہ ہے۔امید ہے اپوزیشن ان بلز کو متفقہ طور پر منظور کرے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چند روز قبل اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ مہنگائی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے،یہاں تک کے میرے اخراجات بھی میری تنخواہ میں پورے نہیں ہوتے۔

FOLLOW US