Sunday January 19, 2025

خواجہ آصف کے 3انٹرویوز نشر ہونے سے روک دیئے گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے نوازشریف کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔رہنما مسلم لیگ ن کے تین انٹریو ز کو روک دیئے گئے ہیں ۔ صابر شاکر نے کہا کہ شریف فیملی میں لڑائی شدت اختیار کر رہے ہیں۔ مریم نواز اب باہر جانے پر با ضد ہیں۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ مریم نواز سمجھتی ہیں کہ نوا ز شریف شہبا زشریف کے زیر اثر فیصلے کررہے ہیں۔صابر شاکر نے کہا کہ خواجہ آصف نے جیو پر تین انٹرویو ریکارڈ کرائے جو کہ سینئر صحافی سلیم صافی کے پروگرام کے لئے تھے تاہم ان کو آن ایئر نہ کیا گیا ۔ تاہم بعدازاں خواجہ آصف نے اے آر وائی پر انٹر ویو دیا۔واضح رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے شریف خاندان کے لندن فلیٹس بارے انکشاف کیا تھا کہ لندن فلیٹس 1992-93ء میں خریدے گئے،

شریف خاندان 92ء اور 93ء سے ہی لندن فلیٹس میں رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شریف خاندان نے 1992-93ء میں لندن فلیٹس خریدے اور تب سے لندن فلیٹس میں رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ فردوس عاشق اعوان غیرمنتخب ہیں، ان کے بیانات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شاہد خاقان عباسی کیخلاف اختلاف پر کوئی بات نہیں کرسکتا، جہاں دوستی ہووہاں اختلافات گہرے ہوتے ہیں۔ پارٹی کے ساتھ میری وفاداری مشروط نہیں، پارٹی میں کوئی کنفیوژن نہیں۔الیسی بڑی واضح ہے۔ جب ہم اقتدار میں آئے تو کچھ بحران تھے، ہم نے بحرانوں پر فوکس کیا اور قابو پایا، بجلی بحران پر بھی ہم نے قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ مریم نوازلندن میں اپنے والد کے پاس جائیں ، مریم نواز کا لندن جانے کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

FOLLOW US