Sunday January 19, 2025

اگر شہبازشریف کیس جیت گئے تو ڈیلی میل بندہو جائے گا اور اگر ن لیگی صدر مقدمہ ہار گئے تو جانتے ہیں پھر شہباز شریف کیساتھ کیا ہوگا

لاہور: شہبازشریف کی جان سے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف برطانوی عدالت میں مقدمہ درج کروا دیا گیا تھا جس میں موقت اپنایا گیا تھا کہ صحافی نے ان کے خلاف ایک جھوٹی خبر شائع کی تھی جس سے ان کی تضحیک ہوئی ہے۔اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے مقدمہ درج تو کروا دیا ہے لیکن اگر وہ مقدمہ ہار گئے تو انہیں کئی ہفتوں تک نیند نہیں آئے گی۔ مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اور اگر شہبازشریف مقدمہ جیت گئے تو ممکن ہے کہ ڈیلی میل اخبار ہی بند ہو جائے۔یاد رہے کہ شہبازشریف کی جانب سے یہ کافی عرصے سے کہا جا رہا تھا کہ وہ مقدمہ درج کروائیں گے لیکن تاخیر کی جا رہی تھی۔حکومت کی جانب سے بار بار تنقید دکرنے کے بعد صدر نون لیگ شہبازشریف کی جانب سے فیصلہ کیا گیا اور انہوں نے برطانوی عدالت میں مقدمہ درج کروا دیا تھا۔

اسی پر مزید بات کرتے ہوئے ہارون الرشید کی جانب سے پاکستا ن کی سیاسی صورتحال پر بھی تبصرہ کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی معاشی ٹیم سے اب کچھ نہیں ہو گا اور وہ کچھ نہیں کر سکتے۔اب جو کرنا ہو گا وہ اپوزیشن کرے گی۔وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا ایک مسئلہ ہے کہ وہ کچھی کسی درست انسان سے مشورہ نہیں کرتے۔ اپوزیشن کی پلاننگ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جون میں تحریک عدم اعتماد لائے گی جس کے بعد شہبازشریف وزیراعظم ہوں گے۔مزید بات کرتے ہوئے ہارون الرشید نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ انہیں چوہدری برادران سے خود بات کرنی چاہیئے، ان کو منانا بہت آسان کام ہے، مشکل نہیں۔یاد رہے کہ شہبازشریف کے ڈیلی میل کے صحافی کے خلاف کیس پر بات کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اگر شہبازشریف مقدمہ ہار گئے تو انہیں کئی ہفتوں تک نیند نہیں آئے گی۔مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اور اگر شہبازشریف مقدمہ جیت گئے تو ممکن ہے کہ ڈیلی میل اخبار ہی بند ہو جائے۔

FOLLOW US