Sunday January 19, 2025

کرونا وائرس سے بچنے کیلئے کونسے پھل کا استعمال کریں، قومی ادارہ صحت نے احتیاطی تدابیر بتادیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کرونا وائرس سے بچنے کیلئے وٹامن سی سے بھرپور فروٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ اطفال برائے صحت نے دنیا بھر میں پھیلنے والے وائرس سے بچنے کیلئے وٹامن سی سے بھرپور فروٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ماہرین کی جانب سے کہا گیا کہ وائرس سے بچنے کیلئے ہجوم میں جانے سے اجتناب کیا جائے۔ کرونا وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، وائرس سے اموات کی شرح عام فلو سےبھی کہیں کم ہے، دوسری طرف کورونا وائرس خطرناک ہے کیونکہ یہ تیز رفتاری سے پھیلتا ہے۔

پاکستانی ماہر صحت ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے کہا کہ لوگوں کو کورونا وائرس کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کی اموات کی شرح صرف 3فیصد تھی۔فیصد عام فلو سے کم ہے۔کروونا وائرس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ لوگوں کے لئے محتاط رہنا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر چند سال بعد وائرس تبدیل ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر صلاح الدین نے وضاحت دی کہ انفلوئنزا اے وائرس یا ’عام فلو‘ بھی خطرناک تھا اور یہ ان لوگوں کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے جن کے مدافعتی نظام کمزور ہے۔یہ وائرس پاکستان میں پہلے ہی موجود ہے لیکن لوگ اس سے واقف ہی نہیں ہیں اور اس کے آس پاس خوف کم ہے۔ تاہم انھوں نے لوگوں کو فلو سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سفارش کی۔ دوسری طرف انکا کہنا ہے کہ کورونا وائرس خطرناک ہے کیونکہ یہ تیز رفتاری سے پھیلتا ہے۔ اگرچہ وائرس میں اموات کی شرح کم ہے ، لیکن کوئی بھی مزاحمت یا کوئی اور شدید بیماری کا شکار اپنی زندگی سے محروم ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر کسی طرح سے یہ وائرس پاکستان میں پھیل سکتا ہے جس سے بچاؤ کے لیے حکومت کو سخت انتظامات کرنے چاہیں۔

FOLLOW US