Sunday January 19, 2025

ہر کسان ہوگا خوشخال.حکومت نے کسانوں کی کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت کی جانب سے کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے، کھاد بنانے والی کمپنیوں نے کھاد کی فی بوری کی قیمت 300 روپے کم کردی، فوجی فرٹیلائزراور اینگرونے یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے کھاد بنانے والی کمپنیوں کیلئے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس میں کمی کے فیصلے کسانوں کیلئے مثبت نتائج برآمد ہوئے، حکومتی فیصلے کے بعد کھاد بنانے والی کمپنیوں نے بھی کھاد کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ فوجی فرٹیلائزر نے یوریا کھاد کی فی بوری میں 300 روپے کمی کردی ہے،

جس سے یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت 1740روپے ہوگئی ہے۔ اینگرونے یوریا کھاد کی قیمت میں 160روپے کمی کے بعد فی بوری 1880روپے میں فروخت کرنا شروع کردی ہے۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں کمی سے کاشتکار کھاد کا استعمال زیادہ کریں گے، جس سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوجائے گا۔دوسری جانب محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ گندم کی فصل چند روز بعد گوبھ پر آنے والی ہے لہٰذا کاشتکار سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کا خاص خیال رکھیں۔ کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ جب گندم کا پودا سٹہ نکال رہا ہو تو کسان بھائیو ں کو چاہیے کہ وہ اس وقت فی ایکڑ گندم کی فصل کوایک بوری یوریا کھاد لازمی ڈالیں نیز زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے یو ریا کھاد کی بوری کو جہاں کھال سے پانی کھیت میں جاتا ہے وہاں اس جگہ رکھ دیں اس طرح وہ کھاد اس پانی میں حل ہو کرپورے کھیت میں چلی جائے گی اور ساری فصل کو اس سے تقویت ملے گی۔اس کھاد کو دینے کا فائدہ یہ ہوگا کہ سٹہ مضبوط نکلے گا اور دانہ موٹا ہو گا اس طرح گندم کی پیداوار زیادہ ہوگی تو کسان خو شحال ہوگا۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو ملک میں بھی نہ صرف خوشحالی آئے گی بلکہ ملک کی غذائی ضروریات کوبھی احسن انداز میں پورا کیا جاسکے گا۔

FOLLOW US