Sunday January 19, 2025

پوری قوم کے گھروں سے نکلنے کا وقت آن پہنچا۔۔۔عمران خان نے ہنگامی اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین قومی کشمیر کمیٹی فخرامام نے کہاہے کہ کشمیر کے معاملے پر ہم متحد ہیں اور کشمیر پر ایک ہی آواز ہے،پانچ فروری بھر پور طریقے سےمنایاجائےگا،پاکستان نے کبھی بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا،پاکستان کا موقف وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کھل کر بیان کر دیا تھا،پاکستان نے اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک تک کشمیر پر اپنا موقف پہنچا دیا، اب تک کشمیر میں ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ پانچ فروری قومی سطح پر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، اس دن وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے ،یو این قرارداد کے مطابق کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ کشمیریوں کا حق ہے،

انڈیا نے خود تسلیم کیاتھا کہ مسئلہ کشمیر دوطرفہ معاملہ ہے، بھارت کا کشمیر پر یکطرفہ فیصلہ شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارتی موقف ہمیشہ یہ رہا کہ کشمیر ایک دو طرفہ مسئلہ ہے،پاکستان نے کبھی بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا ،پاکستان کا موقف وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کھل کر بیان کر دیا تھا ،پاکستان نے اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک تک کشمیر پر اپنا موقف پہنچا دیا، اب تک کشمیر میں ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ، کشمیریوں کا جواب آج دنیا کے سامنے آگیا ہے،پہلے کہا جاتا تھا کشمیر میں دہشتگردی پاکستان کی جانب سے کی جاتی ہے، آج عالمی میڈیا کی جانب سے حقائق دنیا کے سامنے لائے جا رہے ہیں، بھارت نے کشمیر میں معیشت کو بھی تباہ کر دیا ،بھارت اور پاکستان ایٹمی طاقتیں ہیں یہ کبھی نہیں بھولنا چائیے، چین کی کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت بے مثال ہے، وزیراعظم کی یو این اسمبلی میں تقریر متاثر کن تھی، دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا۔

FOLLOW US