اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جھوٹی خبر چلانے پر اینکر پرسن اور ٹی وی چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو جھوٹی خبر چلانے پراینکر پرسن دانش اور نجی چینل کو10 لاکھ روپے کو جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ سید زلفی بخاری کی جانب سے شکایت فائل کی گئی تھی کہ نجی چینل کی جانب سے ان کیخلاف غلط خبری چلائی گئی ۔18 اکتوبر کوچلنے والا پروگرام جواب چاہیے میں متنازعہ خبر دی گئی تھی ۔ پروگرام کے دوران ڈاکٹر دانش نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ مارٹن کیپ ڈیزائن نامی آف شور کمپنی زلفی بخاری کی ہے۔
پیمرا کی پریس ریلیز کے مطابق تحقیقات کے بعد خبر کو غلط قرار دید دیا گیا، بعدازاں غلط خبر ثابت ہونے پر پیمرا نے ڈاکٹر دانش اور نجی چینل پر10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے۔ دریں اثناء زلفی بخاری کی جانب سی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی گریڈ اینکر ڈاکٹر دانش اور نجی چینل اپنی چھوٹی سی ساکھ بھی بھی کھو بیٹھا۔ ان کا کہنا تھا خبر غلط ہونے کے بعد میں ان کی معافی کا انتظار کررہا ہوں۔جس پر ردعمل دیتے ہوئے اینکر پرسن ڈاکٹر دانش نے کہا کہ پیمرا سمیت کئی ادارے حکومت کے غلام بن چکے ہیںحق اور سچ کو دبایا جا رہا ہے۔ جو اینکر حکومت کو آئینہ دیکھاتے ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ڈاکٹر دانش کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری حکومت کے پیچھے چھپنے کے بجائےء لائیو شو میں میرے ساتھ آکر بیٹھیں، سب سچ سامنے آجائے گا۔واٹس ایپ میسج کے سرین شوٹ لگاتے ہوئے اینکر پرسن نے کہا کہ زلفی بخاری کو میج کرکے شو میں آنے کا کہا۔