Sunday July 20, 2025

مجھے نوازشریف نے بلوا کر کہا کہ آپ کو ایک پریس کانفرنس کرکے عمران خان کے خلاف خوب بیان بازی کرنی ہے ،،لیکن میں نے انھیں یہ جواب دیا تو وہ بھی مان گئے۔۔چودھری نثار کا اہم بیان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوازشریف کے اردگرد موجود لوگوں کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ پریس کانفرنس کے دوران چودھری نثار علی خان کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کے آس پاس ایسے لوگوں کو جھمگٹا لگا ہو اہے جنھیں کچھ اور نہیں ملتا تو وہ میرے خلاف

میاں صاحب کے کان بھرنا شروع کر دیتے ہیں۔انھوںنے مجھ پریہ بھی الزام عائد کیا کہ چودھری نثار علی خان کا عمران خان سے رابطہ ہے اور یہ ان کی طرف داری کرتے ہیں۔جس پر میاں نوازشریف نے مجھے بلایا اور کہا کہ آپ آپکو عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرنی ہے ۔ میں سمجھ گیا کہ یہ کس کے بہکاوے پر کہا گیا ہے۔ میں نے نواشریف کو جواب دیا کہ ایک بزرگ کہتے ہیں کہ جس آدمی کے ساتھ تعلقات بنانے میں تمھیں 30سال لگ جائیں اس سے بگاڑنے میں بھی 30سال لگانے چاہئیں ۔ میرا عمران خان سے 30سال سے تعلق ہے ۔ اب وہ اپنی جماعت میں ہے اورمیں اپنی جماعت میں۔ میں ان کی جماعت کو تو تنقید کا نشانہ بنا سکتا ہوں لیکن بلاوجہ ان کی ذات پر تنقید نہیں کر سکتا ۔ اس لئے مجھ سے یہ نہیں ہو گا۔ اس بات پر میاںنواز شریف بھی مان گئے۔