لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہےکہ اب مسلم لیگ (ن) میں مشاورت کا عمل باقی نہیں رہا ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی فیملی کے کسی بھی فرد کےلئے نوازشریف سے کبھی بھی کچھ نہیں مانگا ۔ انھوںنے کہا کہ میں نے نہیں دیکھا کہ نوازشریف نے کبھی کرپشن کی ہو۔اور اگر میں ایسا کرتے ہوئے انھیں دیکھتا تو کبھی ان کے ساتھ کھڑا نہ ہوتا ۔ چودھری نثار نے مریم نوازکے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں پارٹی کی سربراہی مل گئی تو میں پارٹی چھوڑ دوں گا ۔ انھوںنے مزید کہا ہے کہ مجھے اس
بات کی قومی امید ہے کہ شہبازشریف بھی کٹھ پتلی نہیں بنیں گے ۔ مریم نواز سے متعلق مزید بات چیت کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا ہے کہ فلیٹ تو نواز شریف کے بچوں کے نام پر ہیں اس لئے مریم نواز جواب دیں کہ ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی ہے۔