لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازکی ایک بار پھر طبیعت بگڑنے کا انکشاف ہو گیا ہے ۔ جس کے باعث انھیں دوبارہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں نے ان کے دوبارہ ٹیسٹ لینے کی ہدایات جا ری کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مسلسل گراوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔ گزشتہ 7ماہ سے علاج کے باوجود بیگم کلثوم نواز کی صحت بحال نہیں ہو پارہی ۔ اس وقت کے پاس ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز ان کے پاس موجود ہیں۔ شریف خاندان کے ذرائع نےکہا ہے کہ ان کے نئے ٹیسٹ کے نتائج سامنے آئیں گے پھر
ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا ۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنی اہلیہ کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ بیگم کلثوم نواز نے اپنے خاوند نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ۔