اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت کا ملک کا سب سے منافع بخش سرکاری ادارہ ملائیشیا کو فروخت کرنے کا فیصلہ، ملائیشین حکومت کو او جی ڈی ایس ایل کے شیئرز خریدنے کی پیش کش، ملائیشین کمپنیوں کو پاکستان میں درآمدی گیس ،ایل پی جی اور آئل ریفائری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ملائیشیا کو دعوت دی ہے کہ ملک میں تیل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی جائے۔بتایا جا رہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملائیشیا کو پیش کش کی جائے گی کہ او جی ڈی ایس ایل کے شیئرز خریدیں جائیں۔
ممکنہ طور پر ملائیشیا کو او جی ڈی ایس ایل کے 7 فیصد شیئرز خریدنے کی پیش کش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ لائیشین کمپنیوں کو پاکستان میں درآمدی گیس ،ایل پی جی اور آئل ریفائری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے حتمی معاملات وزیراعظم عمران خان کے اگلے ماہ شیڈول ملائیشیا کے دورے کے دوران طے کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ملائیشین ہائی کمشنرنے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی پیٹرولیم سے ملاقات بھی کی ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہِ ملا ئیشیا پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پیٹرولیم کے شعبے میں ہونے والی اصطلاحات پر تبادلہِ خیال کیا گیا ۔عمر ایو ب نے کہاکہ پاکستان انرجی مکس میں قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ پاکستان توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔وزیر توانائی نے کہاکہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں موجود تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش و پیداوار بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملائیشین کمپنییاں پاکستان میں درآمدی گیس ،ایل پی جی اور آئل ریفائری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔مزید کہا گیا کہ ملائیشین کمپنیاں کو رواں سال ہونے والی آئل و گیس بلاکس کی نیلامی میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔ اس حوالے سے ملائیشین کمشنر نے کہاکہ ملائیشیا توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا۔ ملائیشین کمشنر نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ملائیشیا کے دورے سے پاکستان اورملائیشیاکے مابین معاشی و سفارتی تعلقات مضبوط ہونگے۔