اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ستیاناس اور بیڑا غرق تھیوری نہیں چلے گی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں اپنے ایک پیغام نے انہوں نے کہا کہ عوام جھوٹے پراپیگنڈا کی حقیقت جان چکے ہیں اور اب ستیاناس ار بیڑا غرق کی تھیوری نہیں چلے گی وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ لاہور میٹرو بس 27 کلومیٹر 30 ارب روپے میں بنی جبکہ اسکے مقابلے میں 26کلومیٹر میٹروبس پشاور میں57 ارب روپے تک جاتی ہے عمران خان بتائیں کیا کے پی کے
میں کوئی بھوکا نہیں رہا واضح رہے کہ انہوں نے عمران خان کے لاہور جلسے میں خطاب کیا تھا کہ پنجاب حکومت کو میٹرو پراجیکٹ کی پڑی ہے جبکہ بچے یہاں بھوکے مررہے ہیں۔