Wednesday November 26, 2025

بریکنگ نیوز: مجھے رات کو نیند نہیں آتی ،سوچتا رہتا ہوں کہ.وزیراعظم عمران خان آجکل کس بڑے مسلے سے دوچار ہیں ؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کامیاب نو جوان پروگرام سے نوجوانوں کو اوپر اٹھانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا ،اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے میرٹ کا خیال رکھا جائے ۔کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پروگرام فیل اس لیے ہوتے ہیں کہ ان میں میرٹ کا نظام نہیں ہوتا ،جو معاشرہ میرٹ سے ہٹتا ہے پیچھے رہ جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ڈھائی کرو ڑ کی آبادی ہے لیکن وہ کھیل کے میدان میں دنیا سے آگے ہیں جس کی وجہ ان کا میرٹ کا نظام ہے ،پاکستان کو اللہ نے بہت ٹیلنٹ دیا ہے لیکن پھر بھی ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کرسکتے.

انہوں نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں بیورو کریسی انٹر نیشنل معیار کی تھی ،سارے ایشیا میں بہتر تھی کیونکہ ہمارا سول سروسز کا امتحان سب سے مشکل ہوتا تھا اور اس طرح ٹیلنٹ اوپر آجاتا تھا ۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے رات کو نیند نہیں آتی ساری رات سوچتا رہتا ہوں کہ کس طرح اپنے ملک کے لیے کچھ ایسا کروں کہ یہ بھی دوسرے ممالک کی طرح ترقی کی راہوں پر گامزان ہو جائے۔ 30سال پہلے چین نے فیصلہ کیا کہ غریب طبقے کو غربت سے نکالنا ہے،انہوں نے تیس سال میں ستر کروڑ غریبوں کو غربت سے نکال کر ترقی کی اور آج چین کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے ،کوئی ملک غربت کو ختم کیے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان سب سے زیادہ نوجوان ہونے کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اوریہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں جو پاکستان کو اوپر اٹھا نے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کامیاب نو جوان پروگرام سے نوجوانوں کو اوپر اٹھانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا ،اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے میرٹ کا خیال رکھا جائے ۔