لندن (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف آئندہ چند روز میں ہسپتال داخل ہو جائیں گے جہاں ان کے دل کا علاج کیا جائے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ڈاکٹر عدنان نے لکھا کہ نواز شریف کارڈیک علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہوں گے۔ ان کی حالیہ آنے والی روبیڈیم کارڈیک پیٹ سکین کی رپورٹ میں دل کی شدید بیماریوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ نواز شریف کے دل کا علاج کرنے والی ٹیم نے اہم پیچیدہ کورونری شریانوں میں رکاوٹوں کا علاج کرنے کے لئے کارڈیک کیتھیٹائزیشن کا منصوبہ بنایا ہے۔دوسری جانب نواز شریف سے متعلق
شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت پر 4 ہفتے کا وقت گزر چکا ہے اور ان کی جانب سے جو رپورٹس بھیجی گئی ہیں ان میں سے دراصل رپورٹ کوئی نہیں ہے، پنجاب حکومت کو صرف ایک سرٹیفکیٹ بھیج دیا گیا ہے،میڈیکل رپورٹس اس سرٹیفکیٹ کے ساتھ منسلک نہیں ہیں، حکومت نے نواز شریف اور ان کی قانونی ٹیم سے وضاحت مانگی ہے، ہم نے پوچھا ہے کہ جس علاج کے لیے آپ گئے ہیں وہ بتائیں کتنا ہوا ہے، نواز شریف کے معاملے پر فیصلہ ضرور ہونا چاہیے، یہاں نواز شریف کے پلیٹلیٹس پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاتا تھا، جب سے نواز شریف باہر گئے ہیں ، اس معاملے پر مکمل اندھیرا ہے ۔









