Thursday February 13, 2025

پاک فوج نے اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا۔۔پاکستان کے بدترین دشمن نے ہار مان لی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 5دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،دہشتگردوں کے قبضے سے مختلف قسم کے ہتھیار،مواصلاتی آلات اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیاگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے کوئٹہ،سبی، اوچ،لورالائی اور ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن کیا۔دوران آپریشن فورسز نے5 دہشتگردوں کو حراست میں لیا جبکہ6دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دئیے۔دہشتگردوں کے قبضے سے مختلف قسم کے ہتھیار،مواصلاتی آلات اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیاگیا