اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)نیب نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کے لئے پی ٹی آ ئی رہنما عثمان ڈار کو20مارچ کو انویسٹی گیشن ونگ اسلام آباد میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف نیب میں منی لانڈرنگ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور نیب کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو خط موصول ہوا ہے جس میں نیب نے20مارچ کو خواجہ آصف کیخلاف مبینہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کے لئے نیب انویسٹی گیشن ونگ اسلام آباد طلب کرلیا ہے تاکہ ثبوتوں کی جانچ پڑتال کے بعد باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا جاسکے۔
