Monday April 21, 2025

عثمان بزدار ناکام ہوگئے پنجاب حکومت اب کون چلائے گا اہم فیصلہ کرلیاگیا

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر اپوزیشن ہی نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسی پر ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار سلیم بخاری کی جانب سے کہا گیا ہے حکومت نہیں چاہتی کہ پنجاب کوپنجاب میں بیٹھ کر چلایا جائے۔حکومت چاہتی ہے کہ پنجاب کو بنی گالہ سے چلایا جائے اور یہی وجہ ہے کہ عثمان بزدار کو ڈمی کے طور پر وزیراعلیٰ بنادیا گیا ہے۔اینکر ریحان طارق سے بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ پنجاب ایک ایسا صوبہ ہے جسے کسی عام آدمی کی ضرورت نہیں تھی،اسے ایک ایسے انسان کی ضرورت تھی جو کہ پہلے بھی کام کر چکا ہو۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار کی پرفارمنس پر پہلے صرف اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی جا رہی تھی لیکن اب حکومتی وزراء کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کورکمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ عثمان بزدار ڈیلیور نہیں کر پا رہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ عمران خان کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے، عثمان بزدار کو عہدے سے نہیں ہٹایا جائے گا وہی کام کریں گے۔مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار سلیم بخاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کو جس طرح پرویز الہیٰ یا شہبازشریف نے چلایا ہے، وہ کام عثمان بزدار نہیں کر سکتے۔شہبازشریف اور پرویز الہیٰ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب کو ان دونوں لیڈروں نے باخوبی چلایا تھا جو کہ اب عثمان بزدار سے نہیں چل سکتا۔پرویز الہیٰ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ منفی سیاست کی طرف نہ جاتے تو آج بھی ان کی سیاست باقی ہے۔پنجاب حکومت پرتنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ پنجاب کو پنجاب میں بیٹھ کر چلایا جائے، وہ چاہتے ہیں کہ پنجاب کو بنی گالہ میں بیٹھ کر چلایا جائے اور اسی وجہ سے عثمان بزدار کو ڈمی بنا کر پیش کیا گیا ہے۔