لاہور: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے کہا ہے کہ میں نے سیاسی تقریر بھی نہیں کی، پھر بھی پی ٹی آئی نے مہم چلائی، پہلے پاکستان میں خواتین بلکہ ہرانسان کی عزت کا خیال رکھا جاتا ہے، لیکن جب سے سلیکٹڈ نے اپنی طرح کی بدتہذیب قوم یوتھ تیارکی، تب سے کسی کی عزت محفوظ نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا بیان کہ بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں لیکن ان پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جاتی ہے۔ مریم نواز پر اس لیے تنقید کی جاتی ہے کہ وہ سیاست میں ہیں، اور میڈیا سیل بھی چلاتی رہی۔ لیکن بشریٰ بی بی تو سیاست میں بھی نہیں ہے۔ وزیراعظم کے اس بیان پر ریحام خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نومبر 2014 سے اکتوبر 2015 تک جب میں عمران کی اہلیہ تھی تب میرے خلاف پی ٹی آئی کے حامی اینکرز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے منظم طور پر نفرت انگیز مہم چلائی گئی ۔
نومبر 2014 سے اگست 2015 تک میں نے کوئی سیاسی تقریر نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ بالکل صحیح کہہ رہا ہے، پہلے ہمارا ملک ایسا نہیں تھا۔ پہلے یہاں نہ صرف خواتین کی بلکہ ہر انسان کی عزت کا خیال رکھا جاتا ہے۔ جب سے سلیکٹڈ آئے اور اپنی طرح کی بدتمیز اور بدتہذیب قوم یوتھ تیار کی، تب سے کسی کی عزت محفوظ نہیں۔
سلیکٹڈ بلکل صحیح کہہ رہا ہے پہلے نہیں تھا ایسا ہمارا ملک۔ یہاں نہ صرف خواتین کی بلکہ ہر انسان کی عزت کا خیال رکھا جاتا ہے۔
جب سے سلیکٹڈ آئے اور اپنی طرح کی بدتمیز اور بد تہذیب قوم یوتھ تیار کی تب سے کسی کی عزت محفوظ نہیں۔#مقافات_عمل pic.twitter.com/BFjRMEyhFE
— Reham Khan (@RehamKhan1) January 21, 2020
واضح رہے گزشتہ ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا کو کبھی یہ اجازت نہ دی جائے کہ وہ آپ کے اہلخانہ پر ذاتی حملے کریں کیونکہ یہ ہماری روایات میں شامل نہیں ہے۔ جس طرح سے بشریٰ بی بی کو اٹیک کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ حالانکہ ان کا سیاست میں کوئی کردارہے اور نہ ہی وہ کوئی عوامی شخصیت ہیں۔ مریم نواز تو ایک سیاسی شخصیت ہیں وہ سوشل میڈیا سیل چلاتی ہیں، وہ خود بیان دیتی ہیں اور سیاست میں کردار ادا کرتی ہیں۔ ہماری جماعت نے کبھی کلثوم نوازکا نام نہیں لیا۔