اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کا بلاگ ٹویٹ کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد کا بلاگ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مہاتیر محمد اسلامی دنیا کے تجربہ کار اور بہترین مدبر ہیں۔ ایسے ہی مافیاز نے ملائیشیا کو دیوالیہ اور ریاستی اداروں کو تباہ کیا تھا۔ میری حکومت اور مہاتیر محمد کی حکومت کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ مہاتیر محمد کے بلاگ کے مطابق تبدیلی جلدی نہیں آتی، اس میں وقت لگے گا،شاید دو سال یا اس سے بھی زیادہ۔
جب بھی کوئی نئی سیاسی جماعت برسراقتدار آکر حکومت سنبھال لیتی ہے تو یہ ایک معجزہ ہی ہوگاکہ وہ راتوں رات اپنے تمام منصوبوں اور وعدوں کو عملی جامہ پہنا دے۔ مہاتیر محمد نے اپنے بلاگ میں اس دن کا تذکرہ کیا جب دوسر ے بڑے اتحاد پاکتن ہڑپن( بی این) نے حکومت قائم کی، اسے متعدد چینلجوں کا سامنا کرنا پڑا اور کیسے حکومت نے ان چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کےلئے اقدامات کئے۔ عوام کو کسی بھی کام کیلئے رشوت دینے پر مجبور کردیا اور عوام کی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔ مہاتیر محمد کا مزید لکھنا تھا کہ ہر حکومت کو ہر وقت ہر کسی کی منظوری نہیں مل سکتی ۔دیکھنے والوں کویہی لگتا ہے کہ کچھ نہیں ہورہا لیکن بات یہ ہے کہ سرسوں ہتھیلی میں نہیں جمتی۔جب ملائشیاءزرعی بنیاد پر قائم معیشت سے صنعتی معیشت پر منتقل ہو رہا تھا تو اس میں بھی لمبا عرصہ لگا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کو اپنا رول ماڈل قراردیتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو بھی ایسے ہی مسائل سے نبرد آزما ہونا پڑرہا ہے جیسے مسائل سے مہاتیر محمد کو ہونا پڑرہا ہے۔ دونوں رہنما ملکی اور غیر ملکی مسائل پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔ مہاتیر محمد کو “بیمار ” ملائیشیا کو ٹھیک کرنے میں 28 سال لگے جب ملائیشیا ترقی یافتہ ہوگیا تو مہاتیر محمد نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا لیکن انہیں اس وقت دوبارہ سیاست میں قدم رکھنا پڑا جب انہوں نے دیکھا کہ انکے بعد آنیوالے حکمرانوں کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہیں اور ملک نیچے جارہا ہے۔









