Wednesday January 22, 2025

مستقبل کے آرمی چیف.جنرل آصف غفور کے حوالے سے آنے والی خبر نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قسمت اور حالات نے ساتھ دیا تو سابق ڈی جی آئی ایس پی آرمستقبل کے آرمی چیف بن جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صحافی انور لودھی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل آصف غفور بطور جی او سی تعینات کئے گئے جو کہ ایک فیلڈ جاب ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جنرل آصف غفور کا یہ تجربہ انہیں لیفٹینیٹ جنرل پر بھی ترقی دے سکتا ہے ۔انور لودھی نے کہا کہ اگر قسمت نے ساتھ دیا تو آصف غفور مستقبل کے آرمی چیف بن سکتے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا تھا۔

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر آصف غفور کی جگہ پرجنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا ترجمان مقرر کیا گیا ۔میجر جنرل آصف غفور کو 2016ء میں پاک فوج کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔ میجر جنرل اظہر وقاص کو ڈی جی ایم آئی لگا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو 2016ء میں پاک فوج کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔اس سے قبل لیفٹیننٹ (ر) جنرل عاصم باجوہ یہ فرائض سرانجام دے رہے تھے۔میجر جنرل آصف غفور 2016ء سے پاک فوج کی ترجمانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔اس دوران انہوں نے بے تحاشا مقبولیت بھی سمیٹی۔ میجر جنرل آصف غفور پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔آج میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔انہیں جی او سی اوکاڑہ مقرر کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ میجر جنرل بابر افتخار کو 1990ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔میجر جنرل بابر افتخار نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے بھی گریجویٹ ہیں۔ان کا تعلق آرمڈکور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

FOLLOW US