اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی تک مریم نواز سیاست میں فعال نہیں ہو نگی۔ مصدق ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف جلد پاکستان آ جائیں گے۔ نواز شریف کے ہوٹل پر جانے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا کہ یا بیمار انسان ہوٹل میں کھانا نہیں کھا سکتا۔نواز شریف وہ شخصیت نہیں جو خود کو کمزور ظاہر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔
مسلم لیگ ن میں تمام رہنماوں کی بات کو سنا جاتا ہے۔تاہم پارٹی کے فیصلے کے بعد تمام تر رہنما اس کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ قرآن پاک پر حلف لینے کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت موجود نہیں تھا ورنہ تصدیق یا تردید کر دیتا۔واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی جس میں لندن کے ایک ہوٹل میں موجود تھے ۔تصویر میں نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف،اسحاق ڈار اور دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بھی موجود ہیں،چونکہ نواز شریف ضمانت پر رہا ہیں اور علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں لہذا اس تصویر نے سب کو حیران کر دیا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لے لیا تھا ۔ وزیراعظم نے نواز شریف کی ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کو ٹیلیفون کیا ہے۔عمران خان نے یاسمین راشد سے استفسار کیا کہ باہر جا کر وہ کھانا کھا رہے ہیں،یہ بیمار ہیں یا تندرست؟۔وزیراعظم نے یہ بھی پوچھا کہ نواز شریف کی رپورٹس آئیں یا نہیں؟۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے نواز شریف کی فوری رپورٹس منگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس منگوا کر حقائق سامنے ائیں۔ جس کے بعد ڈاکٹر عدنان کی جانب سے رپورٹس شیئر کی گئیں تھی۔