Wednesday January 22, 2025

معاشی بدحالی. پاکستانیوں کی بڑی تعداد نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھی مزید83 فیصد ملازمین کو اپنی نوکری جانے کا خطرہ

اسلام آباد: معاشی بد حالی کے مدنظر 31 فیصد پاکستانی اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 83 فیصد ایسے لوگ ہیں جن کو اپنی نوکریاں جانے کا خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک سروے کے مطابق پاکستان میں لوگوں کی نوکریاں معاشی بد حالی کا شکار ہیں جبکہ دوسری جانب کچھ لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سروے کے مطابق لوگوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور نوکری کے مواقع کے بارے میں پوچھا گیا تو صرف 21 فیصد لوگوں نے اس بات کی حمایت کی کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب باقی تمام لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے کہا تھا کہ و ہ ملک کے نوجوانوں نے لئے ایک لاکھ نوکریاں لے کر آئیں گے او ر روزگار کے مزید مواقع پیدا کریں گے لیکن جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے، ایسا کچھ بھی دیکھنے میں نہیں آیا بلکہ مزید لوگ نوکریوں سے فارغ ہوتے د کھائی دیئے ہیں۔

سروے میں مزید بتایا گیا کہ پاکستانیوں میں 91 فیصد تعداد ان لوگوں کی تھی جو کہ گاڑی یا گھر نہیں خریدنا چاہتے کیونکہ معاشی بدحالی نے ان کی کمر توڑ دی ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی معیشت اس وقت تاریخ کی سب سے نچلی سطح پر آ گئی ہے جس کا اثر عوا م پر ہو رہا ہے۔جب پاکستانیوں سے ان کی نوکری کے تحفظ کے بارے میں پوچھا گیا تو صرف17 فیصد عوام ایسی تھی جن کو اپنی نوکری کے بارے میں مکمل اعتماد تھا کہ وہ محفوظ ہے، لیکن دوسری طرف 83 فیصد ملازمین ایسے ہیں جن کو اپنی نوکری کے جانے کا خطرہ ہے کہ کسی بھی وقت ان کی نوکری جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں نوکریوں کی شرح پچھلے سال سے گر گئی ہے جس کی وجہ سے ملک کے نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد بے روزگاری کی شکار ہے۔

FOLLOW US