اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں درخواست جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں درخواست جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے آن لائن رجسٹریشن نادراای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کیساتھ کرائی جا سکتی ہیں جبکہ پاکستانی گھر بیٹھے نادرا ویب سائٹ پربھی بغیر اضافی فیس کے رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
یاد رہے چند روز قبل نادرا نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا اسکیم کا مقصد عوام کو ذاتی چھت کی فراہمی آسان بنانا ہے، آخری تاریخ میں متعدد بار توسیع کی گئی تاکہ کوئی شہری محروم نہ رہے۔نادرا حکام کے مطابق اسلام آباد میں 260856 افراد، لاہور میں 225694، کراچی میں 265347 افراد، فیصل آباد میں 124884، ملتان میں 78738 اور کوئٹہ میں 70892 افراد نے رجسٹریشن کرائی، پشاور اور سوات میں بالترتیب 47362 اور 53486 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔خیال رہے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 15 جولائی 2019 کو کیا تھا،جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے، یہ پی ٹی آئی کی پالیسی اورمنشورکا پہلاجزوہے۔ان کا کہنا تھاکہ سیاسی مخالفت کو ایشو تک رہنا چاہیے، بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے، کسی کویہ حق نہیں دینا چاہتے وہ جماعت کے اندرہویا باہروہ افواج پاکستان کوسیاست زدہ کرے، کسی کوحق نہیں کہ سیاسی اکھاڑے میں اس بوٹ کو لے آئے جوبوٹ دفاعی حصارہے اور محاذ پر ہے، کوئی بھی اس کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ’ جیوپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جوبوٹ ٹیبل پررکھا ہوا تھا وہ بوٹ سیاچن، ورکنگ باونڈری اورایل او سی پرہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا سمجھتے ہیں سوشل میڈیا پر ووٹ کوعزت دوکوبوٹ کوعزت دو کے بیانیے سے جوڑا جارہا ہے،
سوشل میڈیا کے اس بیانیے کوقومی بیانیے سے اسی اندازسے نہیں جوڑا جاسکتا، وفاقی وزیرکو کسی ایسے عمل میں شامل نہیں ہونا چاہیے جوسوشل میڈیا کی مہم ہو۔فردوس عاشق اعوان نے کہا نے کہا کہ ن لیگ اداروں کوسیاست زدہ کرتی تھی، افواج پاکستان اورقومی سلامتی کے اداروں کوسیاست میں گھسیٹی تھی، یہ قوم کے ادارے ہیں کسی جماعت یا حکومت کے ادارے نہیں، ہمیں اداروں کوسیاست سے پاک کرنا ہے۔