Monday January 20, 2025

خراب معاشی حالات کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ عمران خان کے ذہن پر نواز شریف اور ان کی بیٹی سوار ہیں، حسین نواز نے حیران کن دعویٰ کر دیا

لندن (این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر میرے والد کی صحت پر سیاست کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں حسین نواز نے کہا کہ حکومت کی دو سے تین پریس کانفرنسز کا مقصد سیاسی تھا، ہم متعلقہ اداروں کو بروقت میڈیکل رپورٹس بھجوا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، اس لیے وزیراعظم نے نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔حسین نواز نے کہا کہ پاکستان میں خراب معاشی حالات کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ عمران خان کے ذہن پر نواز شریف اور ان کی بیٹی سوار ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی صحت سے متعلق قانونی دستاویزات متعلقہ حکام کو پہنچائی جاچکی ہیں، سابق وزیراعظم کی صحت پر حکومت کا سیاست کرنا افسوسناک ہے۔

FOLLOW US