لاہور( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیب کی تحویل میں اسمبلی آنے والے سابق وزیر اعظم شاہد خان اپنوں کی بے رخی کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے شاہد خاقان عباسی نیب تحویل میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے،نجی چینل کے رپورٹر کی ٹویٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم ہال کی بجائے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں چلے گئے اسی دوران وہاں مسلم لیگی رہنما رانا تنویر، رانا ثنااللہ اور خواجہ آصف بھی آگئے۔ بشیر چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’اپوزیشن چیمبر میں شاہد خاقان عباسی موجود ہیں۔ لیگی رہنما وہاں جانے سے گھبرا رہے ہیں۔ رانا تنویر نے خواجہ آصف اور رانا ثناءاللہ کو اندر جانے سے روکتے ہوئے کہا “اندر اوہ بیٹھا اے چلو کدھرے ہور چل کے بہہ جایے” دونوں شیر خاموشی سے واپس ہو لیے۔ ہنسی ہی نہیں رک رہی ‘‘۔
یعنی کہ رانا تنویر نے شاہد خاقان کو دیکھتے ہی اپنے ساتھیوں سے کہا “اندر وہ بیٹھا ہے چلو کہیں اور چل کے بیٹھ جاتے ہیں” اور وہ تینوں دوسری طرف چل پڑے۔یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی مختلف مقدمات میں الزامات کے تحت نیب کی تحویل میں ہے