Monday September 8, 2025

حریم شاہ تو بس نام کی بدنام نکلی. پاکستان کی خوبصورت ترین خاتون سیاستدان کے گھر میں کیا شرمناک کام ہوتا پکڑا گیا؟ پورا ملک ہکا بکا رہ گیا

میر پور خاص (نیوز ڈیسک) سی آئی اے پولیس نے پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے خیر النساءمغل کے گھر جوئے کا اڈہ پکڑ لیا۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ سابق ایم پی اے خیر النساءمغل کے گھر پر آن لائن جوئے کا کام کیا جارہا ہے۔ پولیس نے نور شاہ کالونی میں سابق ایم پی اے کے گھر پر چھاپہ مار کر وہاں سے 2 جواری گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں پیپلز پارٹی میر پور خاص سٹی کے صدر حنیف میمن کا بھتیجا عامر میمن بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ایم پی اے نے اپنا مکان کرائے پر دے رکھا تھا۔