Friday February 14, 2025

میری موت کے بعد میرے جسم کے یہ سب چیزیں ان کو دے دینا،،چیف جسٹس نے ایسااعلان کر ڈالاکہ ہر پاکستانی کو ان پر فخر ہو گ

کراچی(نیوز ایجنسیاں )چیف جسٹس پاکستان میں ثاقب نثار نے بعد از مرگ اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گردوں کی غیرقانون پیوند کاری سمیت مختلف مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کا دورہ کیا،اس موقع پر ایس آئی یوٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی نے کا استقبال کیا اور چیف جسٹس کو ایس آئی یوٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا گیا،بعدازاں ایس آئی یوٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بعد از مرگ

اپنے جسمانی اعضاءعطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس حوالے سے پہلے اتنا علم نہیں تھا۔ ادیب رضوی کی 10منٹ کی پریزینٹیشن نے شدید اضطراب میں مبتلا کردیاہے۔ پتا نہیں میرے انسانی اعضا کس حد تک قابل ہیں، آج کل میں ویسے ہی تشویش میں مبتلا ہوں.