اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اینکر پرسن مبشر لقمان نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے جھگڑے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کردیا ۔محسن لغاری کے بیٹے کی شادی پر ہونے و الے واقعے کے حوالے سے بتا تے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جہانگیر ترین سے گلے مل کر پیچھے ہو رہا تھا تو فواد چوہدری نے پیچھے سے آ کر اوئے کر کے آواز دی ،اس کے بعد انہوں نے اپنا ہاتھ گھما یا ۔فواد چوہدری کے ساتھ دو تین لوگ تھے سفید کپڑوں میں جنہوں نے آکر مجھے پکڑ لیااور دھکے دینے شروع ہو گئے تاکہ میں کوئی جواب نہ دے سکوں ۔
انہوں نے کہا کہ وہاں پر عثمان بزدا ر بھی موجود تھے ،میں نے جا کر انہیں شکایت کی جس پرانہوں نے جواب دیاکہ ہم اس معاملے کو مکمل طور پر دیکھ کر تحقیق کرتے ہیں ،میں نے عثمان بزدار سے کہا تحقیق کیا کرنی ہے ،آپ بھی اس ہال میں موجود ہیں ،گورنر پنجاب اور محسن لغاری بھی ہیں ۔مبشر لقمان نے بتا یا کہ اس معاملے پر وزیراعظم سے بات ہوئی ہے ،انہیں ساری بات بتائی ہے جس پر وزیراعظم کا ایک جواب بھی آیا ہے جو کہ ان کی امانت ہے ،میں نجی پیغام کو لوگوں کے سامنے بیان نہیں کرسکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کی ہے لیکن ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی،ہم قانونی طریقے سے دیکھیں گے کہ تھوڑے دنوں تک ایف آئی آر ہوتی ہے یا نہیں ا ور اگر ایف آئی آر درج نہیں ہوتی تو عدالت سے رجوع کریں گے ۔اینکر پرسن نے بتا یا کہ فواد چوہدری نے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے پیغام پہنچا یاہے کہ جو آپ کہیں گے میں کر لوں گا ،ہم ہاتھ ملا کر صلح کرلیں گے تو میں نے جواب دیاکہ اب صلح نہیں کرنی ،پہلے قانونی تقاضے پورے ہونگے ۔