Tuesday February 25, 2025

ڈرنک ووڈکا اینڈ جسٹ چِل.ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ مشورہ کس پاکستانی صحافی کو دے دیا ؟ حیران کن خبر

راولپنڈی(ویب ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے صحافی سرل المیڈا کو سکون سے شراب پینے کا مشورہ دے دیا۔قومی اسمبلی سے آرمی ایکٹ کی منظوری کے بعد صحافی سرل المیڈا نے ٹویٹ کیا ہے کہ اگرچہ یہ ’پینے ‘کاوقت نہیں ہے تاہم بی کے نام ’ایک جام‘ ہوجانا چاہئے۔ان کے اس بیان پرمیجر جنرل آصف غفور نے نے اپنے نجی اکاونٹ سے سرل المیڈا کوجواب دے دیا۔میجر جنرل آصف غفور نے پوچھا کہ کیا آپ وقت کی پرواہ کرتے ہو؟بغیر کوئی لحاظ کئے ایک پیجئے ، پھر ایک اور پیجئے،اورپھرسکون کریں، آپ کو اس کی بہت ضرورت ہے۔

آصف غفور نے ٹویٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ردعمل دیا ہے۔میمونہ نے ٹویٹ کیا کہ’ضبط لازم ھے مگر دکھ ھے قیامت کا فراز…ظالم اب کے بھی نہ روئے گا ، تو مرجائے گاادھر ہارون ڈان والا مالک الگ ذلیل ہو رہا ہے دوسری طرف ن لیگیوں کی طرف سے بھی منہ کی کھائی سب لبرل کا چورن بکنا بند کیا ہوا انکی جان پر بن گئی تو اب ایسی ٹوئیٹ سے گئی عزت واپس نہیں آنے والی‘ظہیر نامی ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ”مرشد تہاڈی گل سن کے تھوڑے تھوڑے کن تے رتے(سرخ) ہوئے ہوں گے المیڈا کے“