لاہور (نیوز ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیاست میں رہوں گا، تاہم وقت آنے پر چپ کا روزہ توڑ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں مہنگائی کا طوفان ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ حکومتی ادارے عوام کی بھلائی کیلئے خاطر خواہ نتائج نہیں دے رہے،عوام مایوسی کی دلدل میں دھنس چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چودھری نثار علی خان نے سابق کو نسلر
حاجی شیخ غلام رسول کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادے شیخ شہزاد کی شادی کی مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے، جب تک سیاست میں ہوں عوام کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں اور رہونگا۔ چودھری تنویر کے گھر کی چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔