Thursday February 13, 2025

کل ملک کی کون سی مشہور ترین شخصیت تحریک انصاف میں شامل ہونے والی ہے؟؟؟دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما عمرا ن اسما عیل نے دعویٰ کیاہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت 19مارچ کو تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیں گے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ عامر لیاقت تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان19مارچ (پیر) کو پریس کانفرنس کے دوران کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہماری ساری قیادت ان کی شمولیت پر راضی ہے اور جماعت کے کسی بھی رکن کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عامر لیاقت کو پسند کرتے ہیں جبکہ ان پر آج

تک کسی قسم کا کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔عامر لیاقت کی مقبولیت کی وجہ ان کے والد صاحب ہیں اور وہ اپنے علم کی وجہ سے بھی جا نے جاتے ہیں۔