Friday February 14, 2025

بس یہ ایک کام کر دیں،،میں اداروں کے خلا ف آج ہی بولنا بند کر دیتا ہوں،،سابق وزیراعظم نوازشریف نے شرط عائد کر ڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملکی اداروں پرلفظی حملے بند کرنے کےلئے شرط عائد کر دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک کاکہناتھا کہ نیب کورٹ کے جج محمد بشیر کی ملازمت کی مد ت میں توسیع پر کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اور بس پردہ اس بارے میں بات چیت بھی جاری ہے لیکن نوازشریف نے اس کےلئے جو شرط عائد کی ہے اسے پورا کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے۔ محمد مالک نے کہاکہ ان شرائط میں سے

ایک شرط جو مجھے پتہ چلی وہ یہ تھی کہ میں اداروں کے خلاف بولنا بند کردیتا ہوں اگر الیکشن تک میرا فیصلہ نہ ہو۔