Friday November 29, 2024

ننکانہ واقعہ اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مرکزی ملزم عمران کو پولیس نے حراست میں لے لیا

ننکانہ صاحب(نیوز ڈیسک) گورودوارہ جنم استھان کے باہر اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مرکزی ملزم عمران کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم نے 4 روز قبل گورودوارہ جنم استھان کے سامنے احتجاج کے دوران اشتعال انگیز تقریر کی تھی، جسے بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس لینے پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ ننکانہ صاحب پہنچے

اور انہوں نے سکھ رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔رات گئے مرکزی ملزم عمران کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم عمران نے ذاتی معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا تھا۔

FOLLOW US