Friday November 29, 2024

حالات مزید بگڑ گئے. پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے حوالے سے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، ہنگامی اقدام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت کا پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں اور سفارت کاروں کیلئے ہنگامی فیصلہ، وفاقی وزارت داخلہ نے مشرق وسطی کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں موجود امریکی اور ایرانی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے مشرق وسطیٰ کے حالات مزید خراب ہو چکے ہیں۔ ایسے میں پاکستان میں بھی امن و امان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔ اسی وزارت داخلہ نے ملک میں مقیم ایرانی اور امریکی سفارت کاروں و شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے مشرق وسطی کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں موجود امریکی اور ایرانی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے.صوبائی حکومتوں کو حکم دیا گیا ہے کہ اس حوالے سے مؤثر حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ حکام کو ملک بھر میں قائم امریکی اور ایرانی قونصلیٹس، متعلقہ دفاتر اور سفارت کاروں کی رہائش گاہوں اور ملحقہ شاہراہوں کی سخت نگرانی کا حکم دیا گیا ہے۔

FOLLOW US