گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین کسی فنی خرابی کے باعث زائد رقم اگلنے لگی ۔ رقم نکلوانے والوں کی لائنیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں ایک اے ٹی ایم مشین میں فنی خرابی کے باعث زائد رقوم کا اجرا شروع ہو گیا ۔ایک شخص نے پانچ ہزار روپے کی رقم نکلوانا چاہی تو اس کے 17ہزار روپے نکل آئے اسی طرح ایک شخص نے 20ہزار نکلواناچاہے تو اسے 38ہزار روپے مل گئے ۔جس کے بعد دن بھر رقوم نکلوانے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔ بینک عملے کو اس بات کی خبر ہوئی تو اس کی دوڑیں لگ گئیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں
کی مدد سے لوگوں کی فوٹیجز اکٹھی کرنا شروع کر دیں اور لوگوں سے رابطے بھی کیے۔کئی لوگوںنے نکلوائی گئی رقم واپس کر دی ۔ تاہم بینک کو ایک ہی دن میں لاکھوں روپے نقصان ہو گیا۔