Sunday January 19, 2025

پیپلز پارٹی مراد علی شاہ کے ساتھ ہاتھ کرگئی۔۔۔ نیا وزیراعلیٰ سندھ کون ہو گا ؟ نام سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو اسٹیبلشمنٹ اور طاقتور حلقوں کی آشیر باد حاصل ہے ،جس پر زرداری فیملی میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ جی این این کے خصوصی پروگرام “ویو پوائنٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو اسٹیبلشمنٹ اور طاقتور حلقوں کی آشیر باد حاصل ہے ،جس پر زردری فیملی میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔زرداری فیملی کو یہ خوف ہے کہ کہیں ان کا اتنا قریبی ساتھی ان سے الگ نہ ہو جائے ۔

تاہم مراد علی شاہ نے حلقوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اور ان کی مرضی کے مطابق معاملہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے زرداری خاندان نے یہ سوچنا شروع کر دیا تھا کہ فریال تالپور کو وزیراعلی سندھ بنا دیا جائے کیونکہ مراد علی شاہ جیسے قریبی ساتھی کہ ایسے معاملات ہیں تو کس پر اعتبار کیا جا ئے۔ سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا مسئلہ فوج نہیں بلکہ پارلیمنٹ سے باہر ہونا ہے ،مولانا فضل الرحمن کو آرمی ایکٹ میں ترمیم سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ،وہ کہتے ہیں کہ یہ پارلیمنٹ جعلی ہے ،اگر وہ اس پارلیمنٹ کا حصہ ہوتے تو انہیں ایکٹ میں ترمیم سے کوئی مسئلہ نہ ہوتا۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں جو شخص انتخابات ہارے وہ شکست تسلیم نہیں کرتا ۔

FOLLOW US