Sunday January 19, 2025

بریکنگ نیوز :جے یو آئی (ف) کا آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جے یو آئی (ف) نےآرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کا اعلان کردیا۔مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں جعلی اسمبلی نہیں مانتے تو کیسی قانون سازی؟ ایرانی جنرل پر حملہ اسلامی دنیا میں نئی جنگ چھیڑنے کی کوشش ہے۔ جے یو آئی کی مجلس عاملہ نےآرمی ترمیمی بل کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا جب اسمبلی جعلی ہے تو وہاں قانون سازی کیسے تسلیم کر لیں؟ ن لیگ نے یکطرفہ فیصلہ کیا۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا موقف متفقہ موقف سےمختلف ہے، اسٹیبلشمنٹ حکومت کی پشت پناہی سے پیچھے ہٹ جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایرانی جنرل پر حملہ دراصل نئی جنگ چھیڑ نے کی امریکی کوشش ہے، ٹرمپ آئندہ الیکشن کے لئے جواز گھڑ رہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے حکومتی مدارس کی پالیسی مسترد کر دیا اور کہا کہ ملک گیر کنونشنز کریں گے۔

FOLLOW US