Sunday January 19, 2025

پاکستان آو پلانٹ لگاؤاور 10سال کیلئے ٹیکس چھوٹ پاؤ، پاکستان کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کو بڑی آفر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کا غیر ملکی کمپنی کو بڑی چھوٹ دینے کا فیصلہ۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان آئے اور یہاں پراپنا پلانٹ لگائے، اسکو دس سال کی صفر ٹیکس کی سہولت اور کسٹم فری درآمد پیش کرتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیغام دیتے ہوئےوفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان آئے اور یہاں پراپنا پلانٹ لگائے، اسکو دس سال کی صفر ٹیکس کی سہولت اور کسٹم فری درآمد پیش کرتے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ کوئی دوسرا ملک یہ پیش کش نہیں کرسکتا ہے ، نیز ہم دنیا کا تیسرے سب سے بڑے فری لانس سافٹ ویئرایکسپورٹر ہیں۔ انھوں نےکمپنی سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپکی اگلی منزل پاکستان ہو سکتی ہے، دنیا کی 68 فیصد آبادی آئسلینڈ سے

ساڑھے تین گھنٹے کی فلائٹ کے مدار میں رہتی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حال ہی میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری نے بہت زیادہ ترقی کی ہے۔ان کمپنیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان آئیں اور یہاں آکر انوسٹمینٹ کریں، ان کو شاندار کامیابیوں کا یقین دلاتا ہوں۔فصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے گزشتہ کچھ عرصے میں بہت زیادہ ترقی کی ہے۔ انکا کہنا تھا بطور وزیر ثقافت بڑی کمپنیوں کو فلم اور ڈرامہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، اب میں ایمازون، نیٹ فلکس اور دیگر تمام بڑی کمپنیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پاکستان آ کر سرمایہ کاری کریں، انھیں کامیاب سرمایہ کاری کا یقین دلاتا ہوں، ہمارے پاس بہت اچھا ٹیلنٹ موجود ہے۔

FOLLOW US