راولپنڈی(ویب ڈیسک) ہاشو گروپ ایک نئی ہوٹل چین ہوٹل ون برانڈ کا انعقاد کررہا ہے۔ جس کے تحت پہلا ہوٹل عطاء آباد جھیل پر این ایل سی کے اشتراک سے بنایا جائے گا۔ جس کا نام ہوٹل ون این ایل سی کولیکشن ہوگا۔ اس سلسلے میں بدھ کو ہاشو گروپ کے ہوٹل ون پرائیویٹ لمیٹڈ اور این ایل سی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گے ہیں۔ہاشو گروپ کے ہاسپٹیلٹی ڈویژن کے چیف آپریٹنگ آفیسر حسیب گردیزی اور این ایل سی پلاننگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے جنرل منیجر کرنل ریٹائرڈ کامران غلام غفور نے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔
حسیب گردیزی نےکہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نیشنل لاجسٹک سیل کے اشسراک سے عطاء آباد جیسے پرفضا مقام پر ہوٹل ون برانڈ ریزورٹ کی تعمیر کا آغاز کررہے ہیں۔اس منصوبے کے بعدپاکستان کےدوسرے علاقوں میں بھی آغاز کریں گے۔ انہوں نے میزبانی کے شعبے میں ہاشو گروپ کی پچاس سال سے زیادہ کے تجربے اور این ایل سی کی تکنیکی و انجینئرنگ کی صلاحیتوں کے حوالے سے بھی روشنی ڈالی۔ این ایل سی پلاننگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے جنرل منیجر کرنل ریٹائرڈ کامران غلام غفور نے کہا کہ ہم سیاحوں کیلئے عطاء آباد جیسے مقام کو دریافت کرنے اور ایک آرام دہ و جدید مرکزی مقام کے قیام کے موقع پر فخر محسوس کرتے ہیں۔پہلا ہوٹل ون این ایل سی ریزورٹ کم از کم25کمروں پر مشتمل ہوگا ۔ جہاں سیاحوں کو ملکی و بین الاقوامی کھانے پیش کئے جائیں گے۔









