Monday November 25, 2024

مراد سعید نے تحریک انصاف پر تنقید کے بھرپور نشتر چلانے والے خواجہ آصف کی حمایت کر دی

اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے خواجہ آصف کے موقف کی حمایت کردی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان پاکستان مسلم (ن) کے خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا تھا کہ اگر اجلاس بلانے سے پہلے سب کو آگاہ کیا جائے تو بہتر رہے گا۔جس پر مراد سعید نے کہا کہ پارلیمنٹ چلانا ہے تو سب کو اجلاس کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے ہم ان کی بات سے اتفاق کرتے ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی اجلاس میں آنے کا کہا تھا ہم اس پر بھی قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2020 کا سال عوام کے لیے خوش قسمتی کا سال ثابت ہوگا اور ہم انشااللہ ترقی کا سفر طے کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے معیشت کو اپنے پاؤں ہر کھڑا کیا ہے ،08 جنوری کو پورے پاکستان میں احساس پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ اپوزیشن نے مراد سعید کی تقریر کے دوران احتجاج کیا گیا ۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ اگر اجلاس چلانا ہے تو چلائیں اگر کارکردگی کی بات کریں گے تو ہمارے پاس پورا پلندہ ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام کی چیخیں نکلوا دی گئیں ہیں عوام رو رہے ہیں ۔

FOLLOW US