اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کھانے، پینے کے ساتھ اپنی تنخوا تک اسلام آباد سے لیتے ہیں زبان وہ کابل کی بولتے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کھانے پینے کے ساتھ اپنی تنخوا تک اسلام آباد سے لیتے ہیں لیکن زبان وہ کابل کی بولتے ہیں اگر انہیں کابل اتنا ہی عزیز ہے تو اپنے ڈیرے کابل میں جا کر ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ اچکزئی
صاحب بیٹھتے اپوزیشن کی نشست پر ہے مگر بات حکومت کی حمایت میں کرتے ہیں۔